14 جولائی 2014 - 08:47
نائب وزیر خارجہ: داعش خطے میں صہیونی پالیسیوں کو عملی جامہ پہنا رہا ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللھیان نے کہا ہے کہ تکفیری دہشتگرد گروہ داعش خطے میں صیہونی حکومت کی پالیسیوں کو عملی جامہ پہنا رہا ہے۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللھیان نے کہا ہے کہ تکفیری دہشتگرد گروہ داعش خطے میں صیہونی حکومت کی پالیسیوں کو عملی جامہ پہنا رہا ہے۔ حسین امیر عبداللھیان نے مزید کہا کہ غزہ پٹی اور مغربی کنارے پر صہیونی فوجیوں کے وحشیانہ حملے اور ان حملوں پر داعش جیسے گروہوں کی بے اعتنائی سے یہ بات ثابت ہوجاتی ہے کہ یہ گروہ تل ابیب کی جانب سے بتائي جانے والی پالیسیوں کو عملی جامہ پہنا رہا ہے اور اپنے ہتھیار مسلمانوں اور اسلامی ممالک کے خلاف استعمال کر رہا ہے۔ حسین امیر عبداللھیان نے داعش کو خفیہ ایجنسیوں کے ہاتھوں کھلونا قرار دیا اور کہا کہ اگر داعش ایک انقلابی اور سنی گروہ ہوتا تو آج اس کو صیہونی حکومت کی مخالف تحریک حماس، جہاد اسلامی اور استقامت کی دوسری جماعتوں کے ساتھ کھڑا ہونا چاہۓ تھا۔

.......

/169